۷ آذر ۱۴۰۳ |۲۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 27, 2024
ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی

حوزہ/ حجت الاسلام شیخ یعقوب بشوی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل، سید مقاومت، سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت سے ہم عصرِ ظہور کے اور بھی قریب ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام شیخ یعقوب بشوی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل، سید مقاومت، سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت سے ہم عصرِ ظہور کے اور بھی قریب ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "شہادت زندہ قوموں کی نشانی ہے، اور شہادت سے قومیں کمزور نہیں ہوتیں، بلکہ اور زیادہ طاقتور ہو جاتی ہیں۔ شہادت بذاتِ خود ایک قدرت ہے اور یہ انسان کو جاویدانی عطا کرتی ہے۔ شہادت ایک ہنر ہے، جس سے انسان خدا کے فیض سے بہرہ مند ہوتا ہے اور اللہ کے قریب تر ہو جاتا ہے۔"

ڈاکٹر بشوی نے مزید کہا کہ "مرد مجاہد اور اسلامی مزاحمتی گروہ کے مرکزی کردار، جناب حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کی شہادت ایک بہت بڑا دھچکا ہے، لیکن ہمیں اس حقیقت کی طرف توجہ دینی چاہیے کہ یہ شہادت اور مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تبدیلیاں عصرِ ظہور کے لیے ایک بڑی قرآنی نشانی ہیں۔"

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہم سید حسن نصر اللہ کی شہادت سے عصرِ ظہور کے قریب سے قریب تر ہو گئے ہیں، لہٰذا ہمیں مولا کے ظہور کے لیے مقدمہ سازی کرنی چاہیے۔ ان شاءاللہ، ظہور کا وقت قریب ہے۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .